• news

معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل اتحاد کی ضرورت ہے:چیئرمین پیاف


لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری نے23مارچ کے موقع پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیاری اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ہم سب اس موقع پر ملکی معاشی ترقی کے عہد کی تجدید کریں 
اور پوری جانفشانی، تندہی اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مظبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔دور جدید کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اور معاشی استحکام ہرگز متاثر نہیں ہونے دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن