کیون ڈی بروئن بیلجیم کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر اور مایہ ناز فٹ بالر کیون ڈی بروئن کو بیلجیم کی فٹ بال ٹیم کانیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ،کیون ڈی بروئن ایڈن ہیزرڈ کی جگہ بیلجیئم کی فٹبال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ایڈن ہیزرڈ نے گزشتہ سال فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔،قومی فیڈریشن آر بی ایف اے نے کیون ڈی بروئن کی کپتانی کی تصدیق کر دی ہے۔