پی ایس ایل 8 کی ٹرافی فاتح ٹیم کیساتھ واہگہ بارڈر پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز ٹرافی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچ گئی، انتظامیہ اور کرکٹرز پرچم اتارنے کی تقریب کا حصہ بنے۔یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اور پریڈ کا خاص اہتمام کیا گیا اور اس خاص دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز بھی تقریب کا حصہ بنی۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کیساتھ ٹرافی اٹھائے واہگہ بارڈر پہنچے، نوجوان بیٹر طاہر بیگ، عابد علی اور اولمپیئن ارشد ندیم بھی حارث رؤف کے ہمراہ تھے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی ای او ثمین رانا اور ڈاریکٹر عاقب جاوید نے بھی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول چوہدری اور سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔