ملک نازک دور سے گزر رہا‘ حکومت ادارے تباہ کر رہی: صدر ہائیکورٹ بار
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ صدارت چوہدری اشتیاق احمد خاں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کی۔ اجلاس(صفحہ4 پر بقیہ نمبر36)
میں تین قراردادیں پیش کی گئیں۔ پہلی قرارداد میاں احسان الحق ساجد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور خاقان میر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، دوسری خاقان میر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور تیسری رانا امیر احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پیش کی۔ اجلاس میں ربیعہ باجوہ نائب صدر، صباحت رضوی سیکرٹری اور محمد شاہ رخ شہباز وڑائچ فنانس سیکرٹری کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ صباحت رضوی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہاو¿س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی حکم عدولی کرنے پر ہم الیکشن کمشن کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے علاوہ وکلاء کی غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیرسٹر حسان نیازی ایڈووکیٹ و ممبر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاری پر بھی شدید مذمت کی اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سے خادم حسین قیصر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عامر جلیل صدیقی سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، زبیر کسانہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ، طاہر محمود ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا وطن عزیز میں ناتو آئین کی بالادستی اور نا ہی قانون کی حکمرانی نظر آ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہر صورت 90روز کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا یہ ملک ایک وکیل کی شب روز محنت اور عوام کی قربانیوں سے وجود میں آیا ۔ کالے کوٹ والے آئین کے محافظ ہیں اور بنیادی انسانی حقوق غصب کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہ دیں گے۔ محمد شاہ رخ شہباز وڑائچ فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور بیرسٹر حسان نیازی کی غیر آئینی، غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاری کی پرزور مذمت کی۔ چوہدری اشتیاق احمد خاں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، اداروں کو بچانا ہے۔ حکومت وقت اداروں کو تباہ کر رہی ہے جس کے خلاف کالا کوٹ اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے اقدام کو گھناو¿نی سازش اور آئین پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان کی کردار کشی اور ان کے خلاف بہتان تراشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی قید میں رکھ کر معزز ججز کے خلاف بیان اگلوانے کی بھونڈی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء کو اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا جس کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ”آل پاکستان نمائندہ وکلاءکنونشن“ منعقد کررہی ہے۔ آل پاکستان وکلاءکنونشن 27 مارچ پیر کو طلب کیا گیا ہے۔
وکلائ