• news

سابق گورنر‘ ارکان اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے


لاہور (خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما، سابق گورنر پنجاب اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی(صفحہ4 پر بقیہ نمبر23)
 اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔ سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامر ڈوگر، سابق صوبائی وزیر مراد راس اور پی ٹی آئی رہنما وارث عزیز، علی اختر کو اینٹی کرپشن میں طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی بہن فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا۔ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013ء میں طلاق مو¿ثر ہو گئی تھی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر اور ان کی ہمشیرہ کو 25 مارچ صبح 10 بجے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے اور پی ٹی آئی کے سابق وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار سٹینڈ بنا رکھا ہے۔ سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی۔ وارث عزیز نے اس منصوبے میں 2500 کنال اراضی زرعی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا۔ سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کے لیے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔
ریڈار

ای پیپر-دی نیشن