• news

رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی گراں فروشی‘ شہریوں کا احتجاج 


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہورکے بیشتر علاقوں میں دوسرے روزے بھی پرچون سطح پر کھلے عام پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی جاری رہی۔سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کی زیادہ سے زیادہ قیمت 49روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 60روپے تک فروخت (صفحہ4 پر بقیہ نمبر21)
کئے ، پیاز 112روپے فی کلو کی بجائے 150روپے کلو تک، ٹماٹر 110 کی بجائے 145، لہسن دیسی 230کی بجائے 280‘ لہسن چائنہ 340 کی بجائے 400روپے، ادرک تھائی لینڈ 620روپے کی بجائے 700، کھیرا فارمی 53 کی بجائے 75، میتھی 64 کی بجائے 75‘ بینگن64 کی بجائے 90روپے، بند گوبھی37روپے کی بجائے 60روپے، پھول گوبھی 64روپے کی بجائے 85روپے ، بھنڈی 220روپے کی بجائے 300سے 320روپے ، شلجم 42روپے کی بجائے 50سے 55روپے، مٹر 130روپے کی بجائے190سے 200روپے، سبز مرچ اول 125روپے کی بجائے 200سے 210روپے، گھیا کدو 90روپے کی بجائے 95سے 100روپے، لیموں چائنہ 200روپے کی بجائے 340سے 350روپے، پالک فارمی 37روپے کی بجائے 55روپے، گاجر دیسی 74روپے کی بجائے 85روپے، کچنار 280روپے کی بجائے 340سے 350روپے تک فروخت کی گئی۔ اسی طرح پھلوں میں ایک کلو سیب کالاکولو پہاڑی اول 320روپے کی بجائے400سے 420روپے، سیب سفید اول 145روپے کی بجائے 200روپے، کیلا اول درجن 190روپے کی بجائے 260سے 270روپے ، امرود 155روپے کی بجائے 200روپے،کینواول درجن 240روپے کی بجائے 560روپے، سٹرابری اول 190روپے کی بجائے 220روپے، کھجور ایرانی 490روپے کی بجائے 570روپے تک فروخت کئے گئے۔ شہریوں نے گراں فروشی پر شدید رد عمل دیا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ گراں فروشی روکنے کیلئے اوپن مارکیٹوں میں مجسٹریٹس تعینات کئے جائیں جو شکایات پر فوری ایکشن لیں۔
گراں فروشی

ای پیپر-دی نیشن