مقبوضہ کشمیر : محاصرے ، تلاشی کارروائی جاری ، ایک نوجوان گرفتار
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان عمربشیر بٹ کو گرفتار کر لیاہے۔جوان کو ضلع کے علاقے سوپورمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔کشمیری نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے اس کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود،(صفحہ4 پر بقیہ نمبر17)
ایک موبائل فون اورسم کارڈ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے حریت پسندانہ پس منظر کے الزام میں مقبوضہ کشمیر کے 345 ٹھیکے داروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور انہیں کوئی بھی ٹھیکہ نہ دینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ حکام نے دعوی کیا ہے کہ منفی پولیس رپورٹ پر ٹھیکے داروں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں لوگوں کو روز گار سے محروم کیا جارہا ہے۔ حریت پسندانہ پس منظر کے الزام میں مقبوضہ کشمیر کے 345 ٹھیکے داروں کو بلیک لسٹ کرنے پر ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت عسکریت پسندی ترک کرنے والوں کو واپس اسی راستے پر لانا چاہتی ہے۔ ان ٹھیکے داروں کا کیا قصور ہے جن کا کوئی رشتے دار ماضی میں عسکریت پسند رہا ہو۔
کشمیر