• news

پیش نہ ہونے پر اینٹی کرپشن فیصل آباد کا فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ فرخ حبیب کے خلاف فیصل آباد ریجن (صفحہ4 پر بقیہ نمبر33)
میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔ فرخ حبیب نے ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی جبکہ روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔
فرخ حبیب گرفتاری

ای پیپر-دی نیشن