اٹارنی جنرل شہزاد عطا الٰہی مستعفی ہوگئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہٰی نے استعفیٰ دے دیا۔ اٹارنی جنرل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد الہٰی کو گزشتہ ماہ 2فروری کو اٹارنی جنرل(صفحہ4 پر بقیہ نمبر13)
پاکستان مقرر کیا تھا۔ وفاقی وزارت قانون اور انصاف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 100 ون کے تحت شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے شہزاد عطا الہٰی کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اٹارنی جنرل استعفیٰ