• news

اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز 


 لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عوامی اقدامات کے لیے کئے جانے والے اعلانات کو حقیقت بنانے کے لیے میدان میں اترنے والے کو شہباز(صفحہ4 پر بقیہ نمبر4)
 شریف کہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ’مفت آٹا اور سستا پٹرول‘ اعلان کے حوالے سے چار تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا ا±ن سے مقابلہ کرنے کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔ انہوں نے لکھا اعلانات تو ہر کوئی کرتا ہے، مگر جو ان اعلانات کو حقیقت بنانے کے لئے میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ مریم نواز نے امید ظاہر کی انشا اللّہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔
 مریم نواز

ای پیپر-دی نیشن