وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچ نوجوان کی متاثرکن کہانی کی ویڈیو شیئر کردی
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی متاثرکن کہانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے(صفحہ4 پر بقیہ نمبر29)
کہا کہ اس نوجوان نے اپنے حالات کو اپنی کاروباری صلاحیتوں میں کمی کا موجب نہیں بننے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچی دستکاری کے ایک سٹارٹ اپ کا آغاز کرتے ہوئے اس نوجوان نے دکھایا ہے کہ ہمارے نوجوان کتنے باصلاحیت ہیں۔ یہ فن سے محبت کرنے والوں کیلئے ایک دعوت اور پاکستان کیلئے ایک قابل فخر اثاثہ ہے۔