شرح سود میں اضافے پر غور کیلئے مانیٹری کمیٹی کا جلاس 4اپریل کو طلب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)شرح سود میں اضافے پر غور کے لئیمانیٹری کمیٹی کا جلاس 4اپریل کو طلب کیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شرح سود میں آئی ایم ایف کے مطالبہ پر شرح سود میں مذید اضافے پر غور کیا جائے گا،اور دو فی صد تک اضافے کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کی معیاد میں ایک سال کی توسیع اور شرح سود میں ممکنی دو فی صد اضافے سے آئی ایم ایف کی شرائط بھی کم وبیش پوری ہو جائیں گی ،جبکہ سستے تیل کی فراہمی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو مطمین کرنا ہو گا ،حکومت کہہ رہی ہے کہ اس سکیم پر کوئی لاگت نہیں ہے ۔