• news

فیصل آباد اور قصور میں خاتون، 2 بچوں اور نوجوان سے زیادتی 


فیصل آباد+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) اوباش افراد نے بچے اور نوجوان کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔  تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب میں ملزمان ساجد خان اور سہیل خان اپنے محلہ دار طاہر محمود کے سات سالہ بیٹے عاشر کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ بچے نے شور مچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ 210 ر ب میں ملزم انس اپنے ہی گاؤں کے رہائشی فضل کریم کے بیس سالہ بھانجے زبیر کو کام کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قصور  سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق  انصاف سٹی پتوکی میں رہائش پذیر (ح) سے محمد منیب لڑکے نے ٹیلی فون پر دوستی کی اور پھر اس کو شادی کا جھانسہ دیا۔ گزشتہ روز ملزم محمد منیب اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ کار پر  آیا اور (ح) کو ٹیلی فون کر کے ایدھی سنٹر پتوکی کے قریب بلوایا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی کوگن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زبردستی بے آبرو کردیا۔ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لئے اس کی تصاویر بھی بنالیں۔ ملزم کے دیگر تین نامعلوم ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ ملزم لڑکی سے دو تولے سونے کے زیورات اور دو لاکھ روپے بھی لے گیا۔ پتوکی کے علاقے بستی سوہن والی میں دو اوباش ملزمان نے 13 سالہ لڑکے علی حسن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ ساتھی ملزم نے ویڈیو فلم بھی بنا لی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بستی سوہن والی  کے ذوالفقارعلی کے تیرہ سالہ بیٹے علی حسن کو مدثر کھلانے پلانے کے بہانے سے بلوا کر قریبی فصلوں میں لے گیا۔ ملزم نے لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی عبدالرحمان ویڈیو فلم بناتا رہا۔ ویڈیو فلم بنانے کے بعد عبدالرحمان نے بھی بچے کے ساتھ زیادتی کی۔

ای پیپر-دی نیشن