• news

کینیڈا: شہری کو نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر ریل کمپنی نے معافی مانگ لی 


کینیڈا (نیٹ نیوز) کینیڈا کے اوٹاوا ریلوے سٹیشن میں سٹاف کی جانب سے شہری کو نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر کینیڈین ریل کمپنی نے معافی مانگ لی۔ ایک بیان میں کمپنی انتظامیہ نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے پر شرمندہ ہیں۔ خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں ایک شخص نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی کہ اسے ریلوے سٹیشن پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد کمپنی کو معافی مانگنی پڑی۔

ای پیپر-دی نیشن