• news

عثمان بزدار کو نوٹس جاری کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی طلبی نوٹسوں کیخلاف درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن  سے 27 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے کیس کی تفصیلات فراہم کئے بغیر طلبی نوٹس جاری کئے۔ استدعا ہے کہ عدالت طلبی نوٹس کالعدم قرار دے اور گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن