• news

سعودی عرب میں  قیدیوں  کی رہائی کا عمل شروع


ریاض (اے پی پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ہدایت جاری کی ہے کہ شاہی فرمان پر فوری عمل کیا جائے اور قیدیوں کی رہائی کا عمل  تیزکیاجائے۔
  انہوں نے  کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ رمضان المبارک  کا مہینہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزار سکیں گے اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کر منا سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن