• news

شاندانہ گلزارکیخلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم 


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شاندانہ گلزار کے خلاف تھانہ وومن اسلام آباد میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم سنادیا۔گذشتہ روز محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تھانہ وومن میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم سنایا۔واضع رہے کہ شاندانہ گلزار نے اخراج مقدمہ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کررکھاتھا اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن