• news

 دینہ: بجلی کے پول میں کرنٹ سے طالبعلم جاں بحق


دینہ (نامہ نگار) دینہ میں 9 ویں جماعت کا 15 سالہ طالبعلم جی ٹی روڈ پر لگے بجلی کے پول سے جا ٹکرایا اور کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے سٹیشن محلہ کا رہائشی 9  ویں جماعت کا 15 سالہ طالبعلم محمد دانیال شفیق ولد محمد شفیق جوکہ فارابی سکول جی  ٹی روڈ دینہ کا طالبعلم تھا۔ گزشتہ روز گھر سے فیس جمع کروانے کیلئے جا رہا تھا کہ سکول کے قریب پائوں پھسلنے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر واقع بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا  جو کہ شارٹ تھا۔ نوجوان محمد دانیال کی موت کی خبر والدین کو ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ میت گھر پہنچنے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

ای پیپر-دی نیشن