• news

فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج، 80 مظاہرین گرفتار 


پیرس (این این آئی)فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے نیوز پیپر کیوسک اور ڈسٹ بن جلادئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 80 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج اور اختلاف رائے سب کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج قابل قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن