• news

رمضان ہمدردی، تعاون کا مہینہ، مخلوق خدا کی دل کھول کر مدد کریں: عبدالخبیر آزاد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں رمضان المبارک کے پہلے جمعة المبارک کے اجتماع سے چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کو منانے،گناہوں سے توبہ کرنے اور قرب الٰہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے، رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جو نزول قرآن کا مہینہ ہے، قرآن کریم کی تلاوت کثرت سے کی جائے، رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ ہر عبادت کا ثواب بڑھا دیتے ہیں، پریشانی اور تکلیفوں پر صبر کیا جائے، ہمیں چاہیے کہ اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خوب خرچ کریں، صدقہ خیرات بکثرت کیا جائے، یہ ہمدردی و تعاون کا مہینہ ہے، مخیر حضرات مخلوق خدا کی دل کھول کر امداد کریں۔ مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت عظمیٰ ہے جو ہمیں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں ملی ہے، پاکستان میں قیام امن کیلئے اتحاد و وحدت، قومی یکجہتی، پیغام پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اتحاد، قومی یکجہتی، بھائی چارہ، اخوت، محبت اور رواداری کی اشد ضرورت ہے۔
آزاد 

ای پیپر-دی نیشن