• news

ملک میں   ہزار سی سی  سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں   39 فیصد    کمی ریکارڈ


اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں  1000۔ سی سی  سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال  کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد  کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ آل پاکستان  آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری  تک کی مدت میں  100۔سی سی   سے کم پاور کی 31285یونٹس کاروں کی  فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں  39 فیصد کم ہے۔  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں  1000۔سی سی سے کم پاور کی  51694 یونٹس کاروں کی فروخت  ریکارڈکی گئی تھی۔ فروری میں  ایک ہزار سی سی سے کم پاور  کے  635 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی  جو جنوری کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ جنوری میں  ایک ہزار سی سی سے کم  پاور کی 600 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن