• news

 زمان پارک آپریشن روکنے کی  درخواست پر پنجاب حکومت سے 28 مارچ کو جواب طلب 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک ممکنہ آپریشن کو روکنے اور پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں سے روکنے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے 28 مارچ کو جواب طلب کرلیا، درخواست میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا عدالت کو حالات بتائے، عدالت نے کہا کوئی غیر قانونی کام نہ ہوگا،اسلام آباد گئے تو پیچھے سے زمان پارک پر دھاوا بول دیا گیا،استدعا ہے عدالت پی کارکنوں کے خلاف آپریشن کو روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن