کوئی پلان بی نہیں، آخری حل آئی ایم ایف ہی ہے: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معیشت بحالی کا پلان بی کوئی نہیں۔ آخری حل آئی ایم ایف ہی ہے۔ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ وہیں پر کھڑا لگتا ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ 6 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کریں۔ سعودی عرب سے اس وقت زبردست معاشی سفارتکاری کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اس وقت اعتماد کی کمی ہے۔ دنیا کیلئے بھی اچھا نہیں کہ اتنا بڑا ملک خدانخواستہ ڈیفالٹ کر جائے۔ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔ پیرس کلب ممالک والوں سے بھی قرض کی بات کرنی چاہئے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان دوبارہ پرانی روش پر نہ چلا جائے اور پیسے ڈوب جائیں۔ پرانے قرضے ری رول ہونے کے ساتھ فریش قرضوں کی ضرورت ہے۔