• news

تھر میں بچوں کی اموات نہ رک سکیں، 14 ماہ میں ایک ہزار جاں بحق 


 تھرپارکر (این این آئی)ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ،سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ میں ایک ہزار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر میں بھوک افلاس سے جڑی ماؤں کے بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 18 لاکھ آبادی پر مشتمل صحرائے تھر کے باسیوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد بچے اپنی زندگی جنگ ہار گئے۔محکمہ صحت کے مطابق اموات کی بڑی وجہ بچوں کی بہتر نشوونما نہ ہونا شامل ہے۔دوسری جانب مریضوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز دستیاب ہیں نہ ہی ادویات دستاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن