زمان پارک جلاؤ گھیراؤ ، 93 پی ٹی آئی کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور
لاہور(خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ ، پولیس پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں 93 پی ٹی آئی کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے اسلحہ اور پٹرول بم برآمد ہونے پر 9 کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست خارج کر دی،جن کی خارج ہوئی ان میں غلام حسین‘ امیر عبد اللہ ‘عمیر احمد‘غلام اصغر‘جان محمد‘بلال خان‘محراب گل ‘علی شاہ ‘طارق عزیر شامل ہیں،وکلا نے مؤقف اختیار کیا ملزموں کا اس مقدمہ میں کوئی قصور نہیں ،جھوٹا اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا،استدعا ہے عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔