• news

؎سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،21ارب سے زائد ک6منصوبوں کی منظوری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اپنے اجلاس میں 21.28 ارب روپے کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ فورم میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، ایوی ایشن ڈویژن اور صوبائی منصوبوں سے متعلق چھ منصوبوں پر غور کیا گیا۔ فورم نے ملتان میں 6188.759 ملین روپے کی لاگت سے ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب، سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کی جس کی لاگت 6,045.000 ملین روپے، 111.403 ملین روپے کی لاگت سے قابل تجدید توانائی اور 4,255.591 ملین روپے کی لاگت سے ناگ سے گچک تک سڑک کی تعمیر (نظر ثانی شدہ)، 3097.045 ملین روپے کی لاگت سے دو لین ڈی آئی خان (ڈی آئی خان ڈویلپمنٹ پیکیج) کی تعمیر اور 2086.299 ملین روپے کی لاگت سے پلاننگ کمیشن کی صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی مضبوطی کا قیام کے منصوبوں کی منظوری دی۔ فورم نے 6188.759 ملین روپے کی لاگت سے ملتان میں موسمی نگرانی کے ریڈار کی تنصیب کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی ایجنسی ہے۔  اس منصوبے کا مقصد سکردو شہر میں 500 کنال اراضی پر 250 بستروں پر مشتمل ٹرسٹیری کیئر ڈویژنل ہسپتال کی تعمیر ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد بلتستان ریجن کے تمام 04 اضلاع کے مریض، سیاح مستفید ہوں گے۔ اس وقت بلتستان ڈویژن میں 190 بستروں کا آر ایچ کیو ہسپتال ہے۔ اجلاس میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 111.403 ملین روپے کی لاگت سے ایکسی لینس ہب کے قیام کی بھی منظوری دے دی یے۔ پنجاب کی صوبائی حکومت اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی ایجنسی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد توانائی کے شعبے میں طلب اور رسد کے مسائل کے پیش نظر نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے دو بہترین مرکز متعارف کرانا ہے۔ ایکسی لینس ہب کا بنیادی کام مارکیٹ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی ہے۔ اسی طرح فورم نے 4,255.591 ملین روپے کی لاگت سے ناگ سے گچک تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دی۔ سندھ کی صوبائی حکومت اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی ایجنسی ہے۔ پروجیکٹ کا تصور، ناگ سے گچک تک 47.557 کلومیٹر طویل اور 02 لین چوڑے سنگل لین کیریج وے کی تعمیر، جس کی چوڑائی 06 میٹر (ہر لین چوڑی 03 میٹر) ہے۔

ای پیپر-دی نیشن