حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائ حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکلائ کی جانب سے حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی گئی جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔
ریکارڈ طلب