عمران پر 100 سے زائد کیس‘ آئی جی کے خلاف درخواست دیں گے: فواد چودھری
لاہور (خبر نگار) فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ میں وزیر اعلیٰ اور سی سی پی او اور آئی جی کے خلاف پرچے کی سماعت ہوئی ہے۔ امید ہے محسن نقوی اور دیگران کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ ظل شاہ کے قتل کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دینے جا رہے ہیں۔ عمران خان پر ایک سو سے زائد کیسز بنائے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں فل بنچ یا لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ مریم نواز شریف بھی گرفتاری سے پہلے دس دن کا وقت دیا گیا تھا، بتایا جائے کیا عمران خان کو کیسے اور کون سے کیسوں میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ابھی تک چار سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ صرف ایک ٹویٹ سے ڈر کر لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب کے خلاف بھی ہم درخواست لے کر آ رہے ہیں، یہ تو اتنا نکما آئی جی ہے جو پلاسٹک کی بوتل میں پٹرول بم گرا رہا ہے، اٹارنی جنرل نے استعفی دیا ہے مجھے خوشی ہے انہوں نے درست فیصلہ کیا ہے۔