الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف آئینی درخواست تیار کرلی ، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے بیان اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے الیکشن کمشن کے فیصلے کیخلاف آئینی درخواست تیار کرلی ہے آرٹیکل 184/3 کی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی جائے گی درخواست میں وفاق، پنجاب، الیکشن کمیش ، وزارت داخلہ فنانس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن شیڈول بحال کرنے کا حکم دیا جائیالیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے الیکشن کمیشن کو کے پی کے میں90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید کہا گیا کہ موجودہ نگران سیٹ اپ کو ہٹا کر پنجاب میں غیر جانبدار سیٹ اپ تعینات کیا جائے انہوں نے کہا کہ 2 اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ90روز میں انتخاب ہوں گے ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتہ لگ جائے گا نون لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لے گی۔