• news

 جوڈیشل کمپلیکس جلائو گھیرائو میں ملوث369ملزموں کو گرفتار کرلیا، کیپیٹل پولیس


اسلام آبا د(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جلائو گھیرائو،توڑ پھوڑ میں ملوث369ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکاران زخمی ہوئے شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی عدالت کی ایف ایٹ سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پٹرول بم پھینکے گئے پولیس ترجمان نے کہا کہ مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیاہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیںاسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے مطابق قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہے ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لیے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن