• news

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت ،ایل ڈی اے میں محکمانہ احتساب کا عمل سخت 


لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرایل ڈی اے میں محکمانہ احتساب کا عمل سخت کر دیا گیا۔ون ونڈو سیل پر ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے اور مس کنڈکٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے دلاور خان کو معطل کر دیاگیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر سید منور بخاری نے ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ کیا۔سرپرائز وزٹ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے دلاورخان ون ونڈو سیل پر اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے متعلقہ امورپر بزرگ شہری اور دیگر سائلین نے شکایات کی اورایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر سید منور بخاری نے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن