ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ پیسی ورکرز مستفید
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) ہسپتالوں میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نافذ کردہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اب تک 10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ پیسی ورکرز اور انکے اہلخانہ سروسز حاصل کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سسٹم کے ذریعے ابتک پیسی کے 9 ہسپتالوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے جبکہ 8 دیگر پیسی ہسپتالوں میں بھی یہ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کی بدولت ہسپتالوں کو انتظامی امور جبکہ مریضوں کو علاج معالجے میں خاطرخواہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔