• news

رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:چیف سیکرٹری


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں پرائس کنٹرول اقدامات اور مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنرز اشیائ￿  کی قیمتوں، طلب اور رسد کی کڑی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری،گرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ موثر اقدامات کے باعث مفت آٹے کی تقسیم کا عمل احسن طریقے سے جاری ہے اورگزشتہ روزصوبہ بھر میں 13لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے۔سیکرٹری فوڈ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ مفت آٹے کی فراہمی کیلئے اب تک ایک لاکھ12ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو فراہم کی جا چکی ہے۔ 5 روز میں 55لاکھ سے زائد تھیلے مستحق افراد میں مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں۔چیئرمین پی آئی ٹی بی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن