عمران خان نے اپنے دور میںبیرونی قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالا: عمران نذیر
لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے اپنے 4 سالہ اقتدار میں بیرونی قرضوں کا بوجھ تو پاکستانیوں پر ڈال دیا مگر انہوں نے اس وقت کوئی ایک میگا منصوبہ تو دور کی بات کو ئی چھوٹا سا عوامی فلاحی منصوبہ بھی عوام کو نہیں دیا تھا۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت آٹے کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو پٹرول میں بھی ریلیف دینے جا رہی ہے جس سے 2 کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوں گے،یہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ہی طرہ امتیاز رہا ہے کہ جب بھی اقتدار میں آئی ہے نہ صرف میگا پراجیکٹ پر کام کیا ہے بلکہ عوام کو تاریخی ریلیف بھی دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے2018کی انتخابی مہم میں عوام کو جو ایک کروڑ نوکریاں،50 لاکھ گھر اور پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانے کیلئے جو سبز باغ دکھائے تھے ان میں مکمل طور پر ناکام ہوئے۔