• news

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی اسرائیلی فوج کی مقبوضہ فلسطین میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے رمضان کی پہلی تاریخ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے مقبوضہ فلسطین سے دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ تلکرم شہر میں 25سالہ نوجوان کو سر میں گولی مار کر بے گناہ شہید کیا گیا۔ اسرائیلی دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس دہشت گردی پر خاموش رہنے والے عالمی ادارے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور جمہوریت کی بات کرنے والے مغربی ممالک جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ عالم اسلام کو بھی اپنی خاموشی کی مہر توڑ کر فلسطین میں اسرائیل اور کشمیر میں بھارت کی جارحیت کو روکنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن