• news

دنیا کے مسائل سے راہ نجات کیلئے قرآن و سنت سے رہنمائی لینا ہو گی:راشد نسیم 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسائل سے راہ نجات کیلئے قرآن و سنت سے رہنمائی لینا ہو گی۔ رمضان کے مہینے میں مساجد کا آباد ہونا اور لوگوں کا جوق در جوق قرآن کریم کی تلاوت سننے کیلئے اللہ کے گھروں میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں نیکی کا جذبہ،اللہ سے تعلق اور محبت رکھنے کی جستجو بدرجہ اتم موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جذبہ کو پورے معاشرے میں تبدیلی کیلئے استعمال کیا جائے اور ایسا صرف تب ہو گا جب اللہ کی زمین پر بندگان خدا کی حکومت قائم ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن