• news

پاکستانی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:شیخ امتیاز محمود ، زبیر نیازی


لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلانے لاہور آج اپنے قائد عمران خان کا مینار پاکستان پر عظیم الشان استقبال کریں گے۔ پاکستانی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آج عوام جلسے  میں بھرپور شرکت کرکے غلامی اور خوف کا بت توڑ دیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں قوم کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔  آئین اور بنیادی حقوق کی پامالی کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ اپنا فوری کردار ادا کریں ۔عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پی ٹی آئی کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کارکنوں کی گرفتاریاں اور آغوا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ لیگل ایڈ کمیٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ الیکشن کمشن نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کئے ہے۔ الیکشن کمشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے اورتوہین عدالت کا مرتکب ہوا۔ اس کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت  وری کارروائی کی جانی چاہیے۔سکیورٹی اور پیسے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر شہباز سرکار اورالیکشن کمشن نے الیکشن ملتوی کرنے کی بھونڈی حرکت کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن