چودھری یعقوب کماہاں انتقال کر گئے،پیپلزپارٹی رہنمائوں کی تعزیت،آج نماز جنازہ ہوگی
لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے بانی کارکن چودھری یعقوب کماہاں انتقال کر گئے۔انکی نماز جنازہ کل (25مارچ)بعد نماز ظہر انکی رہائشگاہ جہانگیر پارک فیروز پور روڈ نزد جنرل ہسپتال 1.30بجے ادا کی جائے گی۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ،4 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماوں راجہ پرویز اشرف رانا فاروق سعید،سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ،اور دیگر نے چودھری یعقوب کماہاں کی وفات پر انکے صاحبزادوں چودھری شاہد یعقوب،ساجد یعقوب،ماجد یعقوب اور راشد یعقوب سے اظہار تعزیت کیا ہے۔