ڈکیت ‘ چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کی کارروائی، ڈکیت و چور گینگ کے 02 کارندے گرفتار کر لیا ۔ سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان عامر عباس اور اس کا ساتھی ہاشم کو گرفتار کر کے ملزمان سے نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔