• news

قصور:رمضان شروع ہوتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ


قصور (نمائندہ نوائے وقت)رمضان شروع ہوتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کوچھونے لگیں۔ بابرکت مہینے کے آغاز ہوتے ہی زخیرہ اندوزوں نے مختلف اشیائے خوردونوش کا مصنوعی بحران پیدا کردیا ہے گھی دالیں شربت سمیت کھجور کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ گزشتہ ماہ 200 روپے کلو ملنے والی کھجور اب 500 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے، مارکیٹ میں 12 مختلف اقسام کی کھجوریں 500 روپے کلو سے 5000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح پھل اور سبزی کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے، دوسرے ملکوں میں ایسے تہواروں پر چیزیں سستی ہوتی ہیں جبکہ پاکستان میں چیزیوں کی قیمتیں دوگنی ہو جاتی ہیں، ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پستے عوام سکون کا سانس لے سکے۔

ای پیپر-دی نیشن