ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے ارشد سبحانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مجتبیٰ عرفات خاں سے آئی ایف ایچ گوجرانوالہ کے ضلعی صدر رانا ارشد سبحانی کی قیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات کی جس میں مختلف امور بارے تبادلہ خیال کیاگیا ۔رانا ارشد سبحانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مفت آٹا سکیم پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے مگر مفت آٹے کی تقسیم کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیںجن کا ترجیحی بنیادوں پر حل ناگزیر ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ آٹا پوائنٹس کی تعداد کو مزید بڑھایاجائے اور تمام پوائنٹس پر مناسب انتظامات بھی کئے جائیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ رہے