• news

سیدہ فاطمتہ الزہرا کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے: اکبر نقشبندی 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ جگر گوشہ رسول حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا کی سیرت و کردار عالم اسلام کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،خاتون جنت ہی کے ذریعے حضور نبی کریم کی نسل پاک کا سلسلہ اس کائنات میں پھیلا ہوا ہے،آپ نے بطور بیٹی،بیوی اور ماں سیرت و کردار کی روشن مثالیں قائم کیں،آپ نے خواتین اسلام کی دارین میں فلاح و بہبود کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت مخدومہ کائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن