• news

سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا: امریکہ 


واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیفنارینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔ڈیفنارینڈ نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کے لیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔
امریکہ

ای پیپر-دی نیشن