کنٹینر لگانے کے خلاف حماد اظہر نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور (خبر نگار) رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے نگران حکومت کی جانب سے کنٹینر لگا کر شہر بند کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جسٹس راحیل کامران شیخ نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی، نگران حکومت رکاوٹیں ڈال کر لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روک رہی ہے جبکہ نگران حکومت کا کام صرف شفاف الیکشن کروانا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کنٹینر اٹھانے اور راستے کھلوانے کا حکم دے۔
رجوع