• news

آتھیلوں کی تقسیم خدمت نہیں عبادت: وزیراعظم ، سرگودھا میں تقسیم مراکز کا اچانک دورہ 


اسلام آباد+ سرگودہا (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی کو آٹے کے تین تھیلوں کی مفت تقسیم خدمت نہیں عبادت ہے۔ الحمد اللہ جن لوگوں کو ماہ رمضان میں آٹا تھیلے مفت مل رہے ہیں ان کی دعاو¿ں سے ملک آگے بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر مریم اورنگ زیب کے ہمراہ اچانک سرگودھا آمد پر کمپنی باغ جناح ہال سمیت مفت آٹا تقسیم کے 3 پوائنٹس کا معائنہ کیا اور مستحقین میں اپنے ہاتھوں سے آٹے کے تھیلے تقسیم کئے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم بہت اچھے کام کر رہی ہے۔ اس کام میں دقت ہے میں مانتا ہوں کیونکہ لائنیں بہت لمبی ہیں لیکن عملہ کم ہیں جس پر مزید بہتری کے لئے جلد کام کر رہے ہیں۔ جس کی تقسیم کاری میں لمبی لائنوں کی وجہ سے مشکلات ہیں یا کسی کو آٹا نہیں مل رہا ان شکایات کے ازالہ کے لئے افطار کے بعد میٹنگ میں اہم پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آٹا لے گئے اور کمپیوٹرز پر اس کا ڈیٹا نہیں آ رہا وہ مہربانی کر کے سچ بتا دیں اگر سچ بولوں کے تو انتظامیہ مسئلہ جلد حل کرلیں گے۔ وزیراعظم کی آمد پر شہر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کمپنی باغ جنال ہال کے بعد نہر لوئر جہلم پل پر قائم آٹا پوائنٹس کا معائنہ کیا اور لوگوں سے تقسیم کے بارے معلومات حاصل کیں اور انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر اور تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے کی مفت تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں آٹا مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات بھی سنیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے آٹے کی فراہمی کو خود چیک کر رہا ہوں۔ دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آور منانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے سیارے کو موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات سے بچانا ایک اجتماعی کوشش ہے، جس میں ہر ایک کو اہمیت حاصل ہے۔دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مفٹ آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ مفت آٹا سکیم پنجاب‘ خیبر پی کے اور اسلام آباد میں جاری ہے۔ اسلام آباد میں مفت آٹے کے حصول کیلئے مراکز بڑھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ حکومت رمضان میں غریبوں کی مشکلات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ کوئی بھی مستحق شخص بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہئے۔ اہل افراد کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری کیلئے خود شہروںکا دورہ کر رہا ہوں۔ پی آئی ایس پی کے ساتھ غیر رجسٹرڈ مستحق افراد مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے۔ ایسے مستحق افراد کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ آٹا تقسیم مراکز پررجسٹریشن کیلئے کاﺅنٹرز قائم کریں۔آٹے کے معیار میں کمی نہیں ہونی چاہئے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شرےف نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہئے. ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے ان کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کا¶نٹرز فوری قائم کریں۔ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے، مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لئے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں ۔ لاہور، قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن