صدر کو منفی اقدامات پرقانون کی عملداری پر بات کرنی چاہئے: اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی طرف سے دی گئی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرا ر دے کر عمران خان اور قاسم سوری کے گھنائونے کھیل کو بے نقاب کیا تھا صدر عارف علوی کو جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ پولیس پر پتھرائو پولیس وین کو جلانے پٹرول بمبوں سے حملوں جیسے منفی اقدامات پرقانون کی عملداری پر بات کرنی چاہئے انہوں نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ صدر کا کردار عمران خان کے منفی سوچ والے کارندے کے سوا کچھ نہیں ہے کاش آج صدر عارف علوی مثبت سوچ و فکر کیساتھ پورے پاکستان کا صدر بن کر موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تو یہ نیک شگون ہو گا ۔