ایئر سیال نے بین الاقوامی فلائٹ کا 29مارچ سے آغازکااعلان کردیا
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستانی فضائی کمپنی ایئرسیال نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ ہم پاکستان سے جدہ کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ پاکستان سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے درمیان فلائٹس کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔ ایئر سیال 2 سال کامیاب ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کے بعد اب بین الاقوامی فلائٹ کا آغاز کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پلان فراہم کر دیا ہے جس کے تحت ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کیلئے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔ جبکہ ایئر سیال کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو الائیڈ بنک، حبیب میٹرو بنک، حبیب بنک لیمٹڈ، مسلم کمرشل بنک اوربنک آف پنجاب کے کارڈز پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے۔