• news

مفت آٹا نادار،غریب، مستحق خاندانوں کیلئے بڑاریلیف ہے:سلمان اعجاز


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب سلمان اعجاز نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضا ن المبار ک میں پہلی بار اربوں روپے کی خطیر رقم سے مستحقین میں مفت آٹا تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ مفت آٹا کی تقسیم کا یہ رمضان ریلیف پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے غریب، نادار اور مستحق خاندانوں کیلئے بہت بڑاریلیف ہے اور اس پیکج سے غریب عوام کو ماہ رمضان میں کافی حد تک سہولت اور ریلیف حاصل ہو ا ہے۔انہوںنے حافظ آباد میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کے موقع پر مستحقین میں مفت آٹا کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری نے ضلع کونسل ہال، سپورٹس جمنازیم اور چک چٹھہ میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر آنے والے مردو خواتین سے مفت آٹا کی تقسیم اور دیگر انتظامات بارے فیڈ بیک بھی لیاجس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پہلی بار کوئی حکومت سبسڈی کی بجائے بالکل مفت آٹا فراہم کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن