• news

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان دین کالازمی و بنیادی تقاضا ہے: محمد ادریس


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نماز فجر کے بعد لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز مختلف موضوعات پر لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات ، راولپنڈی ، پشاور ، ملتان ،ا سلام آباد ، سکھر ، حیدرآباد ، کراچی ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، فیصل آباد ، مظفرآباد ، ایبٹ آباد ، ڈیرہ خازیخان ، مانسہرہ، گلگت و بلتستان سمیت دیگر شہروں میں درس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔دروس قرآن میں ہزاروں مرد و خواتین ، بچے و بزرگ شرکت کر کے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔ ملک بھر میں 4 سو سے زائد مقامات پر دروس قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں 100سے زاہد مقامات پر دروس عرفان القرآن دئیے جارہے ہیں۔ دروس قرآن کا یہ سلسلہ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں جاری رہے گا۔ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے لاہور میں عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان دین کالازمی و بنیادی تقاضا ہے۔رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ قرآن حکیم خیر کا سرچشمہ ہے۔جتنی اور جیسی خیر تم اس سے مانگوں گے یہ تمہیں دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن