• news

الخدمت فاؤنڈیشن شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگا ئے گی:مشتاق مانگٹ


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے رضاکار پروگرام کے تحت شجر کاری مہم 2023 " کلین اینڈ گرین پاکستان " کی افتتاحی تقریب کا  انعقاد الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ریٹائرڈ ایڈمنسٹریٹر پنجاب احسن جاوید ، پارکس اینڈ  ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ماکیٹننگ آفیسرمحمد بلال اور دیگرذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کے سبزہ زار میں پودہ لگا کر مہم کا باقائدہ آغاز کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن